فیصل آباد میں سعید اجمل کی اکیڈمی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند ہوگئی

موجودہ حالات میں بغیر حفاظتی انتظامات کے اکیڈمی میں آمد ورفت خطرات سے خالی نہیں ہوگی، حکام کا موقف


Sports Reporter January 07, 2015
تمام ڈیٹا مرتب کرکے رجسٹرڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کارڈز بنا دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد میں سعید اجمل کی اکیڈمی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کردی گئی۔

یہ فیصلہ آف اسپنر کی کمشنر، ڈی سی او اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات میں کیا گیا،حکام کا موقف تھا کہ موجودہ حالات میں بغیر حفاظتی انتظامات کے اکیڈمی میں آمد ورفت خطرات سے خالی نہیں ہوگی، تعلیمی اداروں کے تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس دوران تمام ڈیٹا بھی مرتب کرکے رجسٹرڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے کارڈز بنا دیے جائیں گے، اکیڈمی میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلیے متعلقہ حکام سے مزید سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔