یورو کپ میں باسکٹ بال کورٹ میدان جنگ بن گیا شائق کا پلیئر پر حملہ

مونٹی نیگرو میں ہونیوالے میچ میں اس وقت خلل پڑا جب ایک فین نے ترک کلب کے2 کھلاڑیوں پر حملہ کردیا


Sports Desk January 10, 2015
مونٹی نیگرو میں ہونیوالے میچ میں اس وقت خلل پڑا جب ایک فین نے ترک کلب کے2 کھلاڑیوں پر حملہ کردیا فوٹو: فائل

باسکٹ بال کے یورو کپ میں شائقین نے کورٹ میں آکر ترک ٹیم کے کھلاڑیوں کو دھکا دے دیا، جس پر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا، اس کے سبب میچ کو 15 منٹ تک روکنا پڑگیا۔

گذشتہ شب مونٹی نیگرو میں ہونیوالے میچ میں اس وقت خلل پڑا جب ایک فین نے ترک کلب کے2 کھلاڑیوں پر حملہ کردیا، جس کے بعد کورٹ میں جھگڑا ہو گیا اور اسٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، اس مقابلے میں بڈوک نوسٹ پوڈگوریکا ترک ٹیم بینوٹ کی میزبانی کر رہا تھا، تاہم صورتحال خراب ہونے پر 15 منٹ تک کھیل شروع نہ ہو سکا ، تاہم بعدازاں اس مقابلے میں بینوٹ نے 74-68 سے کامیابی حاصل کرلی۔