آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ نے ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل بھارت کیخلاف بریڈ مین کو سیریز میں سب سے زیادہ 715 رنز بنانے والے کامیاب آسٹریلوی بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا


Sports Desk January 10, 2015
سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کا دفاعی اسٹروک، عقب میں بھارتی وکٹ کیپر ودرھیمان ساہا بھی مستعد ( فوٹو اے ایف پی )

اسٹیون اسمتھ نے بھارت کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں 769 رنز بناکر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل بھارت کے خلاف ڈان بریڈ مین کو سیریز میں سب سے زیادہ 715 رنز بنانے والے کامیاب آسٹریلوی بیٹسمین کا اعزاز حاصل تھا، تاہم اسمتھ نے سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں 71 رنز بناکر ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔

بریڈمین نے یہ کارنامہ 1947-48 کی سیریز میں انجام دیا تھا، ان سے قبل پانچ میچز کی سیریز میں سنیل گاوسکر 774رنز اور ویوین رچرڈز829رنز بناکر نمایاں رہے ہیں۔