سپر اسٹار ہونے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے پریانکا چوپڑا

بہت ہی شرمیلی ہوں اور اپنے لئے ایک آرام دہ جگہ چاہتی ہوں جو ایک اداکارہ ہونے کی وجہ سے بہت مشکل ہے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک January 12, 2015
بالی ووڈ کے کچھ زبردست لوگوں نے مجھے میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا ہے، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ایک اسٹار ہونے کی وجہ سے ہمیں ہر چیز کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جو مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے لئے قیمت ادا کرنا مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں اور ہم پر تعیش زندگی گزارتے ہیں لیکن حقیقت میں آپ کی زندگی آپ کی اپنی نہیں ہوتی بلکہ آپ دوسروں کے لئے جی رہے رہے ہوتے ہیں اور یہی قیمت ہے جو ایک اداکار کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بہت ہی شرمیلی ہوں اور آرام کے لئے ایک پرسکون جگہ چاہتی ہوں جو ایک اداکارہ ہونے کی وجہ سے بہت مشکل ہے۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جگہ بنانا بہت ہی مشکل ہے لیکن بالی ووڈ کے کچھ زبردست لوگوں نے مجھے میرٹ کی بنیاد پر قبول کیا ہے۔