سعید اجمل نے ٹریک بدلتے ہوئے ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہرکردیا

یہ تاثر درست نہیں کہ ایکشن کلیئر ہونے پر میری بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہے گا، جادوگر اسپنر


Sports Reporter January 21, 2015
بازو کے خم کی قانونی حد کے اندر رہتے ہوئے ’’دوسرا‘‘ سمیت مزید 2 نئی گیندیں کرنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ فوٹو: فائل

سعید اجمل نے ٹریک بدلتے ہوئے ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہرکردیا۔

آف اسپنر کا کہنا ہے کہ چنئی میں آفیشل بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے پُر امید ہوں جس کے بعد پی سی بی نے میگا ایونٹ کیلیے طلب کیا تو ضرور غور کروں گا۔ غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ایکشن کلیئر ہونے پر میری بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہے گا، بازو کے خم کی قانونی حد کے اندر رہتے ہوئے ''دوسرا'' سمیت مزید 2 نئی گیندیں کرنے پر مہارت حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعید اجمل نے بیان دیا تھا کہ شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کیلیے وہ ورلڈ کپ کے بعد ایکشن میں دکھائی دینا چاہتے ہیں۔