پی کے باکس آفس پر 600 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی

عامرخان نے اپنی بھرپور ادا کاری کی بدولت اپنی ہی فلم " دھوم 3" کا ریکارڈ بھی توڑ دیا.


ویب ڈیسک January 21, 2015
فلم ڈومسٹک مارکیٹ میں اب تک 442 کروڑ اورعالمی مارکیٹ میں 159 کروڑروپے کا بزنس کرچکی ہے۔ فوٹو:فائل

لاہور:

عامر خان کی فلم " پی کے" 600 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم بن گئی۔


انڈین باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم "پی کے" نے ریلیز کے 32 روز کے دوران 600 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد فلم کے مرکزی کردارعامرخان نے اپنی بھرپور ادا کاری کی بدولت اپنی ہی فلم " دھوم 3" کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جس نے باکس آفس پر 540 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈومسٹک مارکیٹ میں اب تک 442 کروڑ اورعالمی مارکیٹ میں 159 کروڑروپے کا بزنس کرچکی ہے۔


شائقین کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ریلیز کے 32 روز بعد بھی بھارتی سینماؤں میں ہاؤس فل ہے اوراس وقت تک فلم 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور امید کی جارہی ہے فلم کے مجموعی بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔


واضح رہے کہ باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں میں "پی کے" کے بعد دوسرے نمبر پرعامر خان کی ہی فلم "دھوم تھری" ہے جبکہ تیسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس ہے جو 400 کروڑ سے زائد بزنس کر سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں