کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیتنے پر ہی انعامات سے نوازیں گےپی سی بی چیف

پڑوسی ٹیم کےخلاف میچ کو کھیل ہی سمجھیں اسے جنگ نہ بنائیں،چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter February 14, 2015
قومی ٹیم کو بھارت سے کامیابی پر نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اس بار ورلڈ کپ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائے گا

انھوں نے شائقین سے کہا کہ وہ پڑوسی ٹیم کےخلاف میچ کو کھیل ہی سمجھیں اسے جنگ نہ بنایا جائے۔ چیئرمین پی سی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بھارت سے کامیابی پر نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے پر انعامات سے نوازا جائے گا۔