کرائسز کا شکار قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

ٹیم نے آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے پر آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔


ویب ڈیسک February 17, 2015
ٹیم نے آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے پر آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔


قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 فروری کو ہیگلے میں کھیلے گی جبکہ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ چکی ہے جہاں ٹیم نے آرام کے بجائے پریکٹس کو ترجیح دی۔ کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور بھارت سے کھائے شکست کے زخم بھرنے کے لئے قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں نکھار لانے کے لئے سخت محنت کی۔

مقبول خبریں