عوامی نمائندے کوسوفیصدپاکستانی ہوناچاہیےچیف الیکشن کمشنر

وہ شخص ہماری نمائندگی نہ کرے جوآدھاپاکستانی ہواورآدھاغیرملکی،فخرالدین جی ابراہیم


Numainda Express October 06, 2012
وہ شخص ہماری نمائندگی نہ کرے جوآدھاپاکستانی ہواورآدھاغیرملکی،فخرالدین جی ابراہیم۔ فوٹو: آن لائن

CHANTILLY, VA, US: چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہاہے الیکشن بروقت کروانے کی خواہش مندکسی سیاسی جماعت نے اب تک ہم سے ووٹرز لسٹ حاصل نہیں کی ہے۔

اپنی تعیناتی کے بعدپہلی دفعہ پنجاب کا دورہ کیا،انھوں نے صوبائی الیکشن کمشنرمحبوب انور،جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب اشتیاق احمد رانا،ممبر الیکشن کمشن آف پاکستان جسٹس(ر)ریاض کیانی،ڈائریکٹر خلیق الرحمان اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پنجاب کے 6 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا۔ڈھائی گھنٹے کے اجلاس کے بعدفخرالدین جی ابراہیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کا دارومدار شفاف انتخابات پرہے،میرا ون پوائنٹ ایجنڈاہے کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں۔

شفاف انتخابات کرانے کے لیے سیاسی جماعتیں بھی اپنا کرداراداکریں،میں ناراض ہو جاتا ہوں جب اخبارات میں پڑھتا ہوں کہ لاکھوں ووٹرز کا اندراج نہیں ہو سکا،مجھے نام بتائے جائیں جن کا اندراج نہیں ہو سکا،سیاسی جماعتوں،میڈیا، سول سوسائٹی سب کے تعاون سے شفاف الیکشن ہونگے،ماضی کی غلطیوں کوچھوڑیں، ہمارے پاس آئیں،ہمیں تجاویزدیں، دہری شہریت کے حوالے سے سوال پرچیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ اس مسئلے کوسب سے پہلے ہم نے اٹھایا،ہم نے معلومات مانگیں توپارلیمنٹ ناراض ہوگئی، 9اکتوبرکوہونے والے کمیشن کے اجلاس میں تمام معاملات پر بحث کی جائے گی،ہم سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے پابندہیں۔

سپریم کورٹ دہری شہریت کے معاملے کودیکھ رہی ہے۔آن لائن کے مطابق انھوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ارکان سو فیصد پاکستانی ہوں،وہ شخص ہماری نمائندگی نہ کرے جو آدھا پاکستانی اورآدھاغیرملکی ہو،ایوان صدر ہمارے کام میں مداخلت نہیں کر رہا،بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی انتخابات میں ہے،سب پارٹیاں انتخابات میں حصہ لیں،جعلی ڈگریوں کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ جب ثبوت مل جائیں توکیس سیشن جج کو بھجوا دیاجاتاہے۔آئی این پی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے اعتزازاحسن سے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اوردیگرامورپربات کی۔