عبیرہ قتل کیس؛ طوبیٰ اور اس کے 2 ساتھی ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  اتوار 1 مارچ 2015
طوبیٰگزشتہ روز عبیرہ اور یوسف نامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

طوبیٰگزشتہ روز عبیرہ اور یوسف نامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: عدالت نے عبیرہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ سمیت 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

لاہور پولیس نے عبیرہ قتل کیس کے ملزمان طوبیٰ، فاروق اور ذیشان کو ڈیوٹی میجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا، پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اس لئے تینوں کو 7 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ اس دوران میجسٹریٹ نے طوبیٰ سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرانا چاہتی ہیں، جس پر طوبیٰ نے کہا کہ اسے کسی طبی معائنے کی ضرورت نہیں۔ بعد ازاں میجسٹریٹ نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ طوبیٰ گزشتہ روز عبیرہ اور یوسف نامی صحافی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔