27 صنعتوں کو ماحولیاتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

27 یونٹس کومحکمہ تحفظ ماحولیات سندھ کی جانب سے ماحول کو آلودہ کرنے کی وجوہات کے باعث نوٹس بھیجا گیا.


Staff Reporter October 07, 2012
27 یونٹس کومحکمہ تحفظ ماحولیات سندھ کی جانب سے ماحول کو آلودہ کرنے کی وجوہات کے باعث نوٹس بھیجا گیا

محکمہ تحفظ ماحولیات سندھ کی جانب سے ماحول کو آلودہ کرنے والی بسم اللہ غفور بون مل جو کہ ابراہیم حیدری کورنگی میں واقع ہے۔

اسے پاکستان کے ماحولیاتی بچائو کے ایکٹ 1997 سیکشن 16 کے تحت سیل کردیاگیا ہے،صوبائی وزیر برائے ماحولیات اور متبادل توانائی شیخ محمد افضل کی ہدایات پرمحکمہ تحفظ ماحولیات سندھ نے گذشتہ مہینے صنعتوں ،اسپتالوں ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز ، تعمیری پروجیکٹس اور دیگر کمرشل سروسز سمیت تقریباً 104 یونٹس کی ماحولیاتی قوانین کے مطابق جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

ان میں سے 27 یونٹس کومحکمہ تحفظ ماحولیات سندھ کی جانب سے ماحول کو آلودہ کرنے کی وجوہات کے باعث نوٹس بھیجا گیا جس پر اگر عمل نہیں ہوا تو انہیں بھی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا.