لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت سے گھی کے بحران پر وضاحت طلب کرلی

ڈی سی او لاہور اور پنجاب حکومت کا سینیئر نمائندہ گھی کے بحران پر 27 مارچ کو وضاحت پیش کرے، لاہور ہائی کورت کا حکم


ویب ڈیسک March 16, 2015
گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد پنجاب میں گھی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے پنجاب میں گھی کے بحران کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کو طلب کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب میں گھی کے مصنوعی بحران کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی کی تو گھی مافیا نے صوبے میں مصنوعی بحران پیدا کر دیا جس سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت بھی اس مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ڈی سی او لاہور اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کو 27 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

مقبول خبریں