گرانقدرخدمات پر بورڈ مصباح اور آفریدی کیلیے تقریب سجائے گا

مصباح اور آفریدی نے پاکستان کیلیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، چیرمین پی سی بی


Sports Reporter March 21, 2015
مصباح اور آفریدی نے پاکستان کیلیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، چیرمین پی سی بی. فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ مصباح اور آفریدی نے پاکستان کیلیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، واپسی پر ان کیلیے تقریب کا اہتمام کرینگے۔

چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور دونوں کی آئندہ زندگی میں کامیابیوں کیلیے دعا گو ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے وطن واپسی پر دونوں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ایک روزہ کرکٹ کا آخری میچ تھا تاہم مصباح الحق ٹیسٹ جب کہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی جاری رکھیں گے۔