شاہد کپور نے سر پر سہرا سجانے کی حامی بھر لی

دسمبر میں عام سی لڑکی سے شادی کررہا ہوں کیونکہ خود بھی عام سا لڑکا ہوں، شاہد کپور


ویب ڈیسک March 27, 2015
شاہد کپور نے اپنی منگنی کی افواہوں کی تردید کردی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے اپنی منگنی کی خبروں کی تو تردید کردی لیکن ساتھ ہی انہوں نے دولہا بننے کی بھی خوشخبری سنا دی۔

بالی ووڈ اسٹارز سے محبت کی پینگیں بڑھانے کے حوالے سے مشہور اداکار شاہد کپور نے منگنی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں حتمی طور پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میری منگنی طے نہیں ہوئی اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو میڈیا کو ضرور آگاہ کروں گا تاہم دسمبر میں عام سی لڑکی سے شادی کررہا ہوں کیونکہ خود بھی عام سا لڑکا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں شاہد کپور کی دہلی میڈیکل کالج کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کی افواہیں گرم تھیں۔

مقبول خبریں