’’گینگ نام‘‘ ڈانس کرکٹ فیلڈ سے ٹینس کورٹ تک جا پہنچا ذیجووک بھی رقصاں

چائنا 11 اوپن میں کامیابی کے بعد نو وک ڈیجووک نے بھی اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا


Sports Desk October 09, 2012
چائنا 11 اوپن میں کامیابی کے بعد نو وک ڈیجووک نے بھی اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ فوٹو : فائل

'' گینگ نام'' ڈانس کرکٹ فیلڈ سے نکل کر ٹینس کورٹ تک جا پہنچا۔

چائنا 11 اوپن میں کامیابی کے بعد نو وک ڈیجووک نے بھی اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا، انہوں نے شائقین سے وعدہ پورا کرنے کے لیے ڈانس کیا۔ڈیجو وک نے جو ولفریڈ سونگا کے خلاف کامیابی کا جشن''گینگ نام'' ڈانس کی صورت میں منانے کے بعد کہا کہ مجھ سے چند شائقین نے ٹورنامنٹ سے قبل وعدہ لیا تھا کہ اگر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا تو یہ ڈانس پیش کروں گا، اب میں نے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں اچھا نہیں ناچتا مگر مجھے مزہ بہت آیا۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی20ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے پہلے یہ ڈانس کیا اور اس کے بعد ان کی پوری ٹیم نے اسی انداز میں ناچنا شرعو کر دیا تھا۔