سچل اور سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے4ڈاکو ہلاک

سہراب گوٹھ میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔


Staff Reporter October 09, 2012
سہراب گوٹھ میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ فوٹو: فائل

سچل میں پولیس مقابلے میں3ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ سہراب گوٹھ میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ایس ایچ او سچل اظہر اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ سچل کے علاقے میں واقع میمن اسپتال میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی تو اس دوران دوطرفہ فائرنگ میں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے11لاکھ روپے سے زائد رقم، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ ڈاکوئوں کی شناخت عبدالغنی اور محبوب علی کے نام سے ہوئی ہے، تیسرے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں سپرہائی وے پر قائم ملک آغا ہوٹل کے قریب مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔