بونیر میں پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 اپريل 2015
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

بونیر: نگرائی میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے نگرائی میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گھر سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔