پشاور پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 8 ایم ایم کی 3 رائفلز، 2 ایس ایم جی اور 2 پستول برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک April 04, 2015
پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس نے ریگی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارکر 4 کلاشنکوف، 8 ایم ایم کی 3 رائفلز، 2 ایس ایم جی اور 2 پستول برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مکان سے منشیات بھی برآمد ہوئی جب کہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں