علاقائی سطح پرتجارت کے فروغ کیلیے ماسٹرپلان تیارکیا جائےگورنر سندھ

کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک اوروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفدسے گفتگو


Staff Reporter October 09, 2012
کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک اوروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفدسے گفتگو. فوٹو: فائل

NOTTINGHAM: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ علاقائی سطح پرتجارت کے فروغ کے لیے وسیع ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔

جس میں خطے کے ممالک کی استعداد کے مکمل کوائف موجود ہوں ، اس طرح ہم علاقائی تجارت کے ذریعے خطے کے تمام ممالک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہائوس میں کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مشترکہ وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ خطے کے ممالک قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں۔جن کا صحیح استعمال سب کو فائدہ پہنچا سکتا ہے ۔ پاکستان میں کوئلے جبکہ وسط ایشیا ئی ممالک میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور عرب ممالک میں تیل کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ایک بڑا چیلنج دہشت گردی ہے جو ہم پر مسلط ہوچکی ہے اس کی بنیادی وجہ پاکستان کا فرنٹ لائن اسٹیٹ میں اپنا کرادار ادا کرنا ہے ۔ وفد کے سربراہ نے بتایا کہ انھیں کراچی آکر بے حد خوشی ہوئی اور انھوں نے پاکستان خصوصاً کراچی کا ماحول دیکھ کر اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ یہاں نہ صرف سرمایہ کاری کریں گے،انھوں نے کہاکہ مستقبل میں ایشیا معاشی لحاظ سے دنیا کو ڈکٹیٹ کرسکتا ہے ۔