مراکش میں کھلاڑیوں کی بس کو حادثہ 31 افراد ہلاک

نوجوان ایتھلیٹس کو لے جانے والی بس مراکش کے شمالی شہر تن تن میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک April 10, 2015
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

مراکش کے جنوبی شہر تن تن میں ایتھلیٹس سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان ایتھلیٹس اور ان کے کوچز سے بھری بس ایک مقابلے میں شرکت کیلئے مراکش کے شمالی شہر کی جانب جا رہی تھی کہ تن تن شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں