ملزم عبید کے ٹو کو قتل کے ایک اور مقدمے میں شناخت کرلیا گیا

ملزم عبید کے ٹو کو فہیم فاروق قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عینی شاہد نے اسے شناخت کرلیا


ویب ڈیسک April 11, 2015
ملزم عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز اور کامل مرتضیٰ قتل کیس میں پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: فہیم فاروق قتل کیس میں نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ملزم عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ ہوئی جس میں ملزم کو 2005 میں فہیم فاروق کے قتل میں شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا گیا، شناخت پریڈ کے دوران قتل کے عینی شاہد نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے اپنے بیان میں عبید کے ٹو کے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کی نشاندہی کردی۔

واضح رہے ملزم عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز اور کامل مرتضیٰ قتل کیس میں پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں