بچپن میں خاندانی دباؤ نوجوانی میں موٹاپے کا باعث بن جاتا ہے

والدین میں ناچاقی اورمالیاتی دباؤ کو برداشت کرنا 18 سال کی کمسن لڑکیوں کے وزن یا موٹاپے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔


APP April 12, 2015
نوجوانی میں وزن کی زیادتی آگے چل کر بڑے صحت کے مسائل جیسے کے امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔فوٹو : فائل

بچپن میں طویل مدت تک خاندانی دباؤ کا سامنا کرنے والے بچوں میں نوجوانی میں زائد الوزن ہونے یا موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کی جائزہ رپورٹ میں خاندانی پریشانیوں کی طویل مدتی نمائش کا، بچوں کی نوجوانی کے وزن کے ساتھ تعلق کا پتہ چلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں وزن کی زیادتی آگے چل کر بڑے صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرے کے امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں ہیلتھ اینڈ ہیومن پرفارمنس ریسرچ سینٹر سے وابستہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈیفنی ہرنینڈس نے کہا نتائج واضح طور پر بتا رہے تھے کہ بچپنے میں خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا، خاص طور پر والدین میں ناچاقی اور مالیاتی دباؤ کو طویل عرصے تک برداشت کرنا 18 سال کی کمسن لڑکیوں کے وزن یا موٹاپے کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔