گورنر سندھ کی ہدایت پر ٹائونز میں صفائی مہم میں تیزی

کاموں کی نگرانی کیلیے افسران سڑکوں پر نکل آئے،پارکس اور چورنگیوں کی تزئین و آرائش


Staff Reporter October 10, 2012
گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر صدر ٹائون عاصم علی خان کی نگرانی میں ہفتہ صفائی مہم شروع ہو گئی۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر صدر ٹائون عاصم علی خان کی نگرانی میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں شعبہ باغات کی جانب سے پارکس، چورنگیوں، پلے گرائونڈز اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور تزئین وآرائش کاکام شروع ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں آرٹس کونسل چورنگی سے فوارہ چوک اور شاہین کمپلیکس سے جناح برج تک درختوں کی چھٹائی اور بیوٹیفکیشن کا کام انجام دیاگیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمد ظفر مجاہد نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حنیف شیخ کے ساتھ بلدیہ ٹائون میں فوگنگ مشین میں دوا ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر محمد ظفر مجاہد نے کہا کہ بلدیہ ٹائون میں عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے منصوبہ بندی کے تحت عمل کو ممکن بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ ٹائون میں اسپرے اور نکاسی آب کی شکایات کے فوری ازالے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔