برونائی کی شاہی شادی میں جوڑے نے ہیرے جواہرات سے جڑے لباس زیب تن کیے

شاہی شادی میں شہزادی بننے والی دُلہن کے سر پر تاج اور گلے میں انتہائی قیمتی ہار بھی سجایا گیا تھا


ویب ڈیسک April 13, 2015
تقریب کے دوران جوڑے کے ہاتھ میں موجود گلدستہ پھولوں کے بجائے نادر گوہر سے تیار شدہ تھا، فوٹو:خلییج ٹائمز

KARACHI: برونائی میں انجام پانے والی شاہی شادی میں جوڑے نے ہیرے جواہرات سے جڑے لباس زیب تن کیے جنہیں دنیا کے مہنگے ترین لباس قرار دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برونائی میں شہزادے ''حسن البولکیا '' کے بیٹے شہزادے ''عبد المالک'' اوران کی نئی نویلی دُلہن ''دیانگکو رابعہ الطل اداویہ'' نے اپنی شادی پرسونے اور ہیرے سے جڑے لباس زیب تن کیے،لباس میں سونے،ہیرے اور نادرجواہرات جڑے تھے جس کی بنا پر جوڑے کے عروسی لباس کو دنیا کا مہنگا ترین لباس قرار دیا گیا۔


شاہی شادی میں شہزادی بننے والی دُلہن کے سر پر تاج اور گلے میں انتہائی قیمتی ہار بھی سجایا گیا تھا جس میں اصلی



زمرد جڑے تھے جب کہ دُلہن کے جوتے کرسٹل سے تیار کیے گئے تھے اور تقریب کے دوران جوڑے کے ہاتھ میں موجود گلدستہ پھولوں کے بجائے نادر گوہر سے تیار شدہ تھا۔



واضح ر ہے کہ شہزادے عبد المالک کی شادی ان کے والد شہزادہ حسن البولکیا نے کرائی جنکا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔