ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھانے کیلیے الٹی میٹم دے دیا

ٹرانسپورٹرز نےحکومت کو نئےکرائےنامے جاری کرنے کیلیے 10 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے سندھ میں پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔


Numainda Express October 10, 2012
ٹرانسپورٹرز نےحکومت کو نئےکرائےنامے جاری کرنے کیلیے 10 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے سندھ میں پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔ فوٹو: فائل

ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو نئے کرائے نامے جاری کرنے کیلیے 10 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے سندھ میں پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔

سندھ بس اونرز کا اجلاس چیئرمین میر افضل خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ بھر سے بس اونرز نے شرکت کی۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل طور پر تباہ اورگاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے۔