احمد شہزاد کی زبان پر چپ کا تالا لگا دیا گیاعمراکمل منظر عام سے غائب

دونوں کرکٹرز میں سے کوئی بھی بتانے کو تیار نہیں کہ انھیں کس جرم کی سزا سنائی گئی


Sports Reporter April 16, 2015
دونوں کرکٹرز میں سے کوئی بھی بتانے کو تیار نہیں کہ انھیں کس جرم کی سزا سنائی گئی۔ فوٹو : فائل

احمد شہزاد کی زبان پر چپ کا تالا لگا دیا گیا، ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی ''رویہ رپورٹ'' نے اوپنر کو ایک فارمیٹ تک محدود کر دیا۔

عمراکمل کو تو کسی بھی اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی، سابق کپتان نے بار بار رویے کا لفظ استعمال کرتے ہوئے کبھی وضاحت نہیں کی کہ آخر انھیں ان پلیئرز میں اس حوالے سے کیا خرابی نظر آئی، دوسری جانب دونوں کرکٹرز میں سے کوئی بھی بتانے کو تیار نہیں کہ انھیں کس جرم کی سزا سنائی گئی، ذرائع کے مطابق عمراکمل تو ویسے ہی منظر عام سے غائب ہیں،پی سی بی نے احمد شہزاد کی زبان پر بھی چپ کا تالا لگا دیا ہے۔