ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی گھوسٹ ملازم نکلے

حماد صدیقی 1997 میں رفیقی شہید اسپتال میں بطور ڈائریکٹر بھرتی ہوئے اور وہ اسپتال میں 19 گریڈ کے افسرہیں


ویب ڈیسک April 16, 2015
حماد صدیقی کی پے سلپ کے مطابق ان کی تنخواہ 40 ہزار 600 روپے ماہانہ ہے،ذرائع، فوٹو:فائل

KARACHI: ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی بھی سرکاری گھوسٹ ملازم نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی(کے ٹی سی) کے سابق انچارج حماد صدیقی سرکاری گھوسٹ ملازم نکلے، حماد صدیقی 28 نومبر 1997 میں رفیقی شہید اسپتال میں بطور ڈائریکٹر بھرتی ہوئے اوروہ اسپتال میں 19 گریڈ کے افسرہیں۔ ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پے سلپ کے مطابق ان کی بنیادی تنخواہ 40 ہزار 600 روپے ماہانہ ہے جو ان کی عدم حاضری میں بھی ہر ماہ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہورہی تھی جب کہ حماد صدیقی 22 مئی 2013 کو کراچی سے دبئی چلے گئے تھے۔

سیکریٹری سندھ صحت نے حماد صدیقی کی عدم موجودگی کے باوجود ان کی تنخواہ ہر ماہ اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مقبول خبریں