پاکستانیوں سے ملنے والاپیار کبھی بھلا نہیں سکتامیکا سنگھ

جس طرح آزادی کے ساتھ میں بھارت میں گھومتا پھرتا ہوں اسی طرح مجھے پاکستان میں بھی گھومنے کا موقع ملا، میکا سنگھ


Qaiser Iftikhar April 18, 2015
3 فلموں کے گیت ریکارڈ کررہاہوں جومداحوں کے لیے تحفہ ثابت ہوں گے، میکا سنگھ ۔ فوٹو : فائل

بھارتی گلوکارمیکا سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشترممالک میں پروگرام کیے اورسیروتفریح بھی لیکن جومزہ پاکستان میں آیا وہ کہیں اورنہیں۔

اپنے بینڈ کے ہمراہ جس طرح آزادی کے ساتھ میں بھارت میں گھومتا پھرتا ہوں،اسی طرح مجھے پاکستان میں بھی گھومنے کا موقع ملا اورلوگوں نے جس طرح سے پیارکیا، اس کوکبھی نہیں بھلاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارمیکا سنگھ نے گزشتہ روز '' ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ لاہورسے واپس آتے ہی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق پروگراموں میں مصروفیت بڑھ گئی تھی ۔ لیکن اب تھوڑی سی فراغت کے بعد دوبارہ سے دل چا رہا ہے کہ لاہورآئوں۔ ممبئی میں بالی ووڈ کی 3 فلموں کے لیے گیت ریکارڈ کررہاہوں جومیرے چاہنے والوں کے لیے تحفہ ثابت ہونگے۔