ہالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو پیپلز میگزین نے دنیا کی خوبصورت خاتون قراردیتے ہوئے کہا "کوئی اور نہیں بس ساندرا"


ویب ڈیسک April 23, 2015
حقیقی خوبصورتی کا تعلق ظاہری نقوش سے نہیں ہوتا،اداکارہ ساندرا بولاک فوٹو:فائل

QUETTA: امریکا کے ''پیپلز میگزین'' نے ہالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیاہے۔

سال 2013 میں خلائی سائنس کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم گریوٹی (Gravity) میں جارج کلونی کے مدمقابل جلوہ گر ہونے والی مشہور اداکارہ ساندرا بولاک کو سال 2015 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے، 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو پیپلز میگزین نے دنیا کی خوبصورت خاتون قرار دیتے ہوئے کہا "کوئی اور نہیں بس ساندرا"۔

پیپلز میگزین کے کور فوٹو شوٹ کے لیے خصوصی پوز دینے کے بعد ساندرا نے کہا کہ حقیقی خوبصورتی کا تعلق ظاہری نقوش سے نہیں ہوتا جب کہ خوبصورتی خاموش ہوتی ہے اور وہ توجہ نہیں مانگتی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے اچھی ماں بنیں ، عزت دارنوکری کریں اور میں ان لوگوں کو زیادہ خوبصورت سمجھتی ہوں جو بننے کی کوشش نہیں کرتے ۔

مقبول خبریں