یونس کے پاس ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمین بننے کا موقع

وہ طویل دورانیے کے فارمیٹ میں مزید 506رنز بناکر ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین بن سکتے ہیں


Sports Desk April 27, 2015
وہ طویل دورانیے کے فارمیٹ میں مزید 506رنز بناکر ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کے پاس ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع ہوگا۔

وہ اگر طویل دورانیے کے فارمیٹ میں اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مزید 506رنز بناکر ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین بن سکتے ہیں، یونس سردست 8327 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، مایہ ناز جاوید میانداد 8832رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سابق کپتان انضمام الحق نے بھی 8829 رنز اپنے نام جوڑ رکھے ہیں۔

مقبول خبریں