شادی ہال کے مالک کو قتل کرنے والے2ڈاکو گرفتار

پولیس ملزمان کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل سے ان تک پہنچی،ایس پی نیو کراچی سلمان سید


Staff Reporter October 11, 2012
فوٹو : فائل

ایس پی نیو کراچی کی سربراہی میں ایس ایچ او بلال کالونی اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری نے

پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر شادی ہال کے مالک کو قتل کرنے والے2ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان واردات کے بعد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے، پولیس ملزمان کی چھوڑی ہوئی موٹر سائیکل سے ان تک پہنچ گئی، یہ بات ایس پی نیو کراچی سلمان سید نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی نیو کراچی سلمان سید کی سربراہی میں ایس ایچ او بلال کالونی عارف آفریدی اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری چوہدری افضل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر حب ریور روڈ وادی اسلام قبرستان میں چھاپے مار کر2ملزمان سجاد عرف کالا ولد محمد رفیق اور اسد حسین ولد غلام شیخ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور ایک چھینا ہوا نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا۔