شاہ کلام محسود پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہےشاہی سید

عوام و کارکنان شاہ کلام محسود کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں، سینیٹر شاہی سید۔


Staff Reporter October 11, 2012
عوام و کارکنان شاہ کلام محسود کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں، سینیٹر شاہی سید۔ فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رہنما شاہ کلام محسود پر اقرا سٹی ابولحسن اصفہانی روڈ پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جواںسال رہنما شاہ کلام محسود پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمے داران کو گرفتار کیا جائے، سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ عوام و کارکنان شاہ کلام محسود کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔