برج الخلیفہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرالیا

برج الخلیفہ کی دو لفٹوں نے5سال میں 4 لاکھ 50 ہزارکلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جوکہ زمین اور چاند کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے


ویب ڈیسک May 07, 2015
برج الخلیفہ کو دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے علاوہ 7 دیگر عالمی اعزاز بھی حاصل ہیں فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ نے ایک اورعالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے جس کامستقبل قریب میں ٹوٹنا ممکن نظر نہیں آتا۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کی لمبائی 882 میٹر ہے، عمارت کی بنیاد سے لے کر اس کی چھت پر واقع آبزرویٹری تک لوگوں کو لانے اور لے جانے کے لئے 2 لفٹیں مختص ہیں جو گزشتہ 5 برسوں سے مسلسل رواں دواں ہیں، یہ دونوں لفٹیں 24 گھنٹے کے دوران 244 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔ اگر 5 برسوں میں اس کا فاصلہ ناپا جائے تو یہ 4 لاکھ 50 ہزار کلو میٹر بنتا ہے جو کہ زمین سے چاند کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ برج الخلیفہ کو دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے علاوہ 7 دیگر عالمی اعزاز بھی حاصل ہیں ۔