غلام احمد بلور اور گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کے برطانیہ داخلے پر پابندی عائد

وزیر ریلوے پر پابندی کا فیصلہ گستاخ رسولﷺ پر انعامی رقم مقرر کرنے کی بنا پر کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 11, 2012
وزیر ریلوے پر پابندی کا فیصلہ گستاخ رسولﷺ پر انعامی رقم مقرر کرنے کی بنا پر کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

برطانوی حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور اور گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر نکولا بیسلے کے برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

برطانوی حکام نے غلام احمد بلور اور نکولا بیسلے کو ناپسندیدہ اشخاص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موجودگی برطانیہ اور اس کے شہریوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیر ریلوے پر پابندی کا فیصلہ گستاخ رسولﷺ پر انعامی رقم مقرر کرنے کی بنا پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں