شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13دہشتگرد ہلاک

فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 20, 2015
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے فوٹو: فائل

KARACHI: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں