کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے شریک ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ملزم کو کسی بھی طرح سے ہراساں یا گرفتار نہ کیا جائے، ہائی کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک May 20, 2015
ایان علی سے جائداد خریدی تھی جو کہ کسی بھی طرح جرم نہیں، اویس کا موقف فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے شریک ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے شریک نامزد ملزم اویس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم نے موقف اختیار کیا کہ ان کا ایان علی سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے سپر ماڈل سے جائیداد خریدی تھی جو کہ کسی بھی طرح جرم نہیں اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو ہراساں یا گرفتار نہ کیا جائے۔ درخواست کی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔

مقبول خبریں