بالی ووڈ کی باربی ڈول اپنے بڑھتے وزن سے پریشان

بڑھتے ہوئے وزن کے خاتمے کے لیے اداکارہ نے خصوصی ورزشیں شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک May 20, 2015
کترینہ کیف ناصرف فلم انڈسٹری بلکہ کمرشلز کی دنیا میں بھی بہت بڑا نام ہیں،فوٹو ائل

بالی ووڈ میں وہی کامیاب ہے جو فٹ ہے اسی لئے بھارتی فلم نگری میں جسے دیکھو اپنی فٹنس کے لئے پریشان ہی دکھائی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے بالی ووڈ کی باربی ڈول کے ساتھ جو آج کل اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے خاصی پریشان ہیں۔

بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق اچھا کھانا اور پھردل بھر کر کھانا کترینہ کیف کی کمزوری ہے، ان کی اسی کمزوری کی وجہ سے اب ان کا وزن صرف چند روزمیں ہی کئی کلوبڑھ گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے اب انہوں نے خصوصی ورزشیں شروع کردی ہیں بلکہ کھانے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے اوراب ان کا گزربسر صرف ریشہ دارغذا پرہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف ناصرف فلم انڈسٹری بلکہ کمرشلز کی دنیا میں بھی بہت بڑا نام ہیں اور وہ کئی بین الاقوامی مصنوعات کی اعزازی سفیر بھی ہیں.

مقبول خبریں