سنی لیون نئی آنے والی فلم میں بولڈ مناظر کی عکس بندی پر ہچکچاہٹ کا شکار

اپنے ماضی کے فلمی پس منظر سے مطمئن نہیں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک May 21, 2015
اداکارہ سنی لیون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’’مستی زادے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی نئی فلم ''مستی زادے'' کی شوٹنگ کے دوران بولڈ مناظرکی عکس بندی پرشدید تحفظات کااظہارکردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ''مستی زادے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے بولڈمناظر کی عکس بندی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کے فلمی پس منظر سے مطمئن نہیں جس کہ وجہ سے وہ اب بالی ووڈ کی فلموں میں بولڈ مناظرکی عکس بندی نہیں کرانی چاہتیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل قابل اعتراض فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں اور وہ متعدد باراس بات کا اظہار بھی کرچکی ہیں جب کہ ان کے ماضی کی وجہ سے انہیں اکثروبیشتر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں