جامعہ کراچی سینیٹ کااجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا گیا

سینیٹ کااجلاس 17نومبرکو سماعت گاہ کلیہ فنون میں ہوگا


Staff Reporter October 13, 2012
جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرنے ’’ایکسپریس‘‘کوبتایاکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے سینیٹ کے اجلاس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے ''سینیٹ''کااجلاس 3سال کی مدت کے بعد آئندہ ماہ طلب کرلیا گیاہے۔

سینیٹ کااجلاس 17نومبرکو سماعت گاہ کلیہ فنون میں ہوگا جس کی صدارت صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کریں گے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ جامعہ کراچی کودرپیش سنگین مالی بحران کے حوالے سے بھی اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرنے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے سینیٹ کے اجلاس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے' انھوںنے مزیدبتایاکہ گورنر سندھ نے سینیڈیکیٹ میں الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز کی نشست پررکن سینڈیکیٹ کی حیثیت سے ریٹائرپروفیسرانیس زیدی کے نام کی منظوری بھی دیدی ہے' شیخ الجامعہ کا کہنا تھاکہ گورنرسندھ سینیٹ کے اجلاس کی صدارت خود کریں گے۔