کرس الیگری سے ٹاکرے کے لیے عامر خان نے کمر کس لی

پاکستانی نژاد باکسر 29 مئی کو نیویارک کے بارکلے سینٹر پر امریکی حریف کا سامنا کرینگے


Sports Desk May 25, 2015
پاکستانی نژاد باکسر 29 مئی کو نیویارک کے بارکلے سینٹر پر امریکی حریف کا سامنا کرینگے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان 29 مئی کو امریکی باکسر کرس الیگری سے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس حوالے سے انھوں نے گذشتہ دنوں اپنی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین سے شیئرکی،ویلٹر ویٹ کیٹیگری کی یہ فائٹ نیویارک کے بارکلے سینٹر پر منعقد ہوگی، عامر اس کے بعد آئندہ 12 ماہ کے اندر اندر کیل بروک سے بھی دو دو ہاتھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلوئیڈ مے ویدر اور مینی پاکیو سے مقابلے کی اپنی دیرینہ خواہش کو پس پشت ڈال کر ساری توجہ 29 مئی کو کرس الیگری سے فائٹ پر مرکوز کررکھی ہے، بولٹن سے تعلق رکھنے والے عامر نے اس فائٹ کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین سے شیئر کی ہے، اپریل میں عامر نے سابق لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن کرس الیگری سے فائٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کے انعقاد کا وقت قریب آگیا ہے، 28 سالہ عامر اس فائٹ کیلیے خود کو جسمانی طور پر بہترین خیال کررہے ہیں، وہ اب تک پروفیشنل کیریئر میں 30 فتوحات سمیٹ چکے ہیں، جس میں 19 مرتبہ انھوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا ہے، عامر کی امریکامیں فائٹس کے حوالے سے اچھی یادیں ہیں، دوسری جانب 31 سالہ امریکی باکسر الیگری کو21 فائٹس میں صرف ایک مرتبہ شکست کا سامنا رہا ہے جو انھوں گذشتہ برس نومبر میں فلپائنی باکسرمینی پاکیو سے ملی تھی، عامر نے دسمبر میں ڈیون الیگزینڈر کیخلاف ججز کے متفقہ فیصلے پر کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں