روس میں دلہا اور دلہن شادی ہال تک اب بکتر بند گاڑی میں جائیں گے

شادی ہال تک جانے کے لیے دُلہا کو بکتر گاڑی کا کرایہ 2 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوگا


ویب ڈیسک May 25, 2015
ماسکو کی شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے کئی جگہ پر ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا، فوٹو:فائل

خوبصورت اور رنگ برنگے پھولوں کے دلکش ڈیزائن سے سجی کاریں سڑکوں پر نظر آئیں تو آپ فوری سمجھ جاتے ہیں کہ کسی کی بارات جارہی ہے لیکن جناب روس میں شادی کے انتظامات کرنے والی ایک کمپنی نے دُلہا کے لیے بکتر بند گٓاڑی تیار کی ہے جس پر چڑھ کر وہ اپنی دلہنیا کو لینے جائے گا۔

عام طور پر ماسکو کی سڑکوں پر بکتر بند گاڑیاں فوجی پریڈ کے دوران نظر آتی ہیں لیکن اب لیموزین کاروں کی جگہ یہ گاڑیاں دُلہا اور دُلہن کو لے کر بارات لینے جائیں گی۔ مقامی ٹی وی کے مطابق شادی ہال تک جانے کے لیے دُلہا کو بکتر گاڑی کا کرایہ 2 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ اس کے لیے نہ صرف خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا بلکہ ماسکو کی شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے کئی جگہ پر ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ بکتر بند گاڑی بڑی ہوتی ہے اس لیے خصوصی اجازت نامہ لینے کے ساتھ مسلسل پولیس سے رابطہ بھی رکھنا لازمی ہے جب کہ اگر کوئی جوڑا لیموزن کار کی جگہ بکتر بند گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو اسے صرف سیلون کار جتنی قیمت میں یہ فوجی گاڑی مل جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں