وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت

معاشی استحکام کو بڑھانے اور مزید مستحکم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک May 26, 2015
ریونیو میں اضافہ کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کر رہے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16-2015 کی بھی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور تخمینہ جات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ کو مستحکم معاشی پالیسیوں اور پیداوار کی شرح میں اضافے پر مبارکباد دی اور کہا کہ معاشی استحکام کو بڑھانے اور مزید مستحکم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کر رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام میں ٹیکس کی دائیگیوں کا رجحان بڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے