راکھی ساونت نے سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

راکھی ساونت نے اپنے میوزک البم میں بے باک مناظر کی عکسی بندی کا ذمہ دار سنی لیون کو ٹھہرادیا


ویب ڈیسک May 30, 2015
بے باک مناظر کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے سنی لیون بھارت اور بالی ووڈ انڈسٹری کو چھوڑ دیں، راکھی ساونت، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پیشہ وارانہ حسد رکھتے ہوئے ادکارہ سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کو اداکارہ سنی لیون کی بھارتی فلم نگری میں انٹری کبھی بھی ایک آنکھ نہ بھائی اسی وجہ سے وہ سنی لیون پر طنزکا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونگ نے ادارکارہ سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے ان پر الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈانس،طنز ومزاح ، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتا ہے جب کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو''پارٹی پنجابی'' شائقین کو پسند آئے گی۔ انہوں نے سنی لیون کو اپنے نئے میوزک البم میں بے باک اداکاری کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سنی لیون کی وجہ سے انہیں بھی بولڈ مناظر کی عکس بندی کرانی پڑی اس لیے وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور اداکارہ بھی اس طرح کے مناظر عکس بند کرائے لہٰذا بہتر ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے سنی لیون بھارت اور بالی ووڈ انڈسٹری کو چھوڑ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے