امریکی وزیرخارجہ جان کیری سائیکلنگ کے دوران گر کرٹانگ تڑوا بیٹھے

امریکی وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے آئے ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک May 31, 2015
امریکی وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے آئے ہوئے تھے۔ فوٹو:فائل

ATLANTA: امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سائیکلنگ کرتے ہوئے گرنے کے باعث ٹانگ ٹوٹ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری فرانس میں فرنچ ایلپس میں سائیکلنگ کے دوران گرگئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹرکے زریعے جینیوا کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں جان کیری ہوش میں ہی تھے۔

امریکی وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے آئے ہوئے تھے جہاں انہیں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کے لیے میڈرڈ بھی جانا تھا۔

واضح ر ہے کہ جان کیری کو سائیکلنگ کا بہت شوق ہے اور وہ ہر دورے پر اپنی سائیکل ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے