ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں خواجہ سعد رفیق

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ ہوا ہے، وفاقی وزیر ریلوے


ویب ڈیسک June 01, 2015
پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ ہوا ہے، وفاقی وزیر ریلوے. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے ذریعے کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ ہوا ہے اس لئے ریلوے کی نجکاری کو کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس کے لئے کوئی قرض نہیں لیا بلکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت پروجیکٹ مکمل ہوگا اور دسمبر 2017 میں پلانٹ کام شروع کردے گا جہاں کوئلے کی ترسیل کے لئے مال گاڑیوں کی ضرورت ہوگی جس کے پیش نظر دیرپا اور مناسب قیمت پر 55 نئے انجن اور مال گاڑیاں خریدیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کوئی رکاوٹ نہیں، قوم اور ریاست کو مل کر اقتصادی راہداری کو تحفظ دینا ہوگا، ہم آنے والی نسلوں کو پرامن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے