عدالت نے ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ذوالفقارمرزا نے عدالت سے اہلیہ کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔


ویب ڈیسک June 01, 2015
ذوالفقارمرزا نے عدالت سے اہلیہ کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ سندھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے اوراہلیہ کے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی، اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے ڈاکٹر کا مجوزہ خط بھی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 3 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جب کہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے بعد دوبارہ وطن واپس آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے