سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور ایاز صادق کے وکلا کی درخواست پر جمع کرائی گئی ترجمان نادرا

تحریک انصاف کی قیادت قومی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف تضحیک آمیز بیانات سے گریز کرے، نادرا


ویب ڈیسک June 01, 2015
نادرا نے پہلے بھی الیکشن ٹریبونلز میں ہر رپورٹ کا دفاع کیا ہے، ترجمان

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور ایاز صادق کے وکلا کی درخواست پر جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور ایاز صادق کے وکلا کی درخواست پر ٹریبونل میں جمع کرائی اس لیے تحریک انصاف کی قیادت قومی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف تضحیک آمیز بیانات سے گریز کرے جب کہ نادرا ایسے تمام بیانات کا رکارڈ آیندہ سماعت پر الیکشن ٹریبونل میں پیش کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ نادرا نے پہلے بھی الیکشن ٹریبونلز میں ہر رپورٹ کا دفاع کیا ہےاور این اے 122 سے متعلق رپورٹ کا بھی دفاع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیان دیا گیا ہےکہ نادرا اپنی رپورٹ میں اسپیکر ایاز صادق کو بچانے کی کوشش کررہا ہے اور چیرمین نادرا حکومتی دباؤ کے باعث جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بجائے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے