سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات نے صوبے کی جیلوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

آئی جی جیل نے تمام جیلوں کے ڈی آئی جیز کو خط کے ذریعے سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا


ویب ڈیسک June 01, 2015
سنٹرل جیل کراچی سے عدالت لائے گئے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بھی حملے کا خدشہ ہے، آئی جی جیل نصرت منگن، فوٹو:فائل

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے قیدیوں کو چھڑانے کےلیے جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی جانب سے صوبے بھر کے جیلوں کے ڈی آئی جیز کو خط بھیجا گیا ہے جس میں جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے خدشے سے آگاہ کیا گیاہے۔ آئی جی جیل کے خط میں کہا گیا ہےکہ کرائم مانیٹرنگ سیل نے دہشت گردوں کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے جس کے مطابق خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کے لیے جیلوں پر حملہ ہوسکتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سنٹرل جیل کراچی سے عدالت لائے گئے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بھی حملے کا خدشہ ہے جب کہ حیدرآباد جیل سے بھی قیدیوں کی عدالت منتقلی کے دوران حملہ کیا جاسکتا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے خط کے بعد کراچی اور حیدرآباد سنٹرل جیلوں سمیت صوبے بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں