تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

صوبائی وزیر کوہتھکڑی لگا کرایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت میں پیش کیا۔


ویب ڈیسک June 02, 2015
صوبائی وزیر کوہتھکڑی لگا کرایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت میں پیش کیا۔۔ فوٹو: فائل

عدالت نے ایس ایچ او اور پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پورکو ڈی پی اوکی بلٹ پروف گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں انہیں ہتھکڑی لگا کر ایس پی انوسٹی گیشن نےعدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پرکار سرکار میں مداخلت، ایس ایچ او اور پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کے مقدمے میں پولیس نے عدالت سے ملزم کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کل تک کے لئے علی امین گنڈاپور کو پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے صوبائی وزیرعلی امین پر خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز بیلٹ باکسز چھیننے اور پریزائیڈنگ افسر سمیت ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے