ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم 4 افراد جاں بحق

مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری ساجد کے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ حملے میں ہمارے 4 کارکن جاں بحق ہوئے، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 02, 2015
ایبٹ آباد میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا، فوٹو:فائل

لاہور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے تنازع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 کارکن جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تنازع پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ساجد نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے 4 کارکن جاں بحق ہوئے۔

ایبٹ آباد میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین تشدد، بدنظمی اور فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے